ملتان کی تحصیل جلال پور کے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل ‘1250فٹ طویل شگاف پر کرلیا
نارووال کے دیہات میں زندگی معمول پر نہ آ سکی ، ایم 5 موٹر وے 17ویں روز بھی بند رہی
لاہور، کراچی( آئی این پی)دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم کچے کے علاقے تاحال زیر آب ہیں اور امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، نارووال کے دیہات میں بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی۔۔ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں۔دوسری جانب ملتان کی تحصیل جلال پور کے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی، سیلاب سے بند میں پڑنے والا ایک ہزار 250 فٹ طویل شگاف پر کرلیا گیا۔موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23 ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک اور چوتھے نہر پر پڑنے والے 283 فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔ نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں دریائے راوی کے سیلابی ریلے کو ایک ماہ گزر چکا تاہم دو درجن سے زائد دیہات میں زندگی معمول پر نہیں آسکی۔ سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 17ویں روز بھی بند رہی