کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کیلئے بارڈ ایریا الائونس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

  لاہور (آئی این پی ) حکومت پنجاب کی جانب سے کچے کے علاقے میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے بارڈ ایریا الانس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت کچے کے علاقے کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الانس منظور کیا گیا ہے۔  ترجمان کے مطابق انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الانس ملے گا۔ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الانس ملے گا۔