حیدرآباد، کوٹری بیراج پر خاتون کی خودکشی کی کوشش، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بچالیا گیا

حیدر آباد(آئی این پی )حیدرآباد میں تالاب نمبر 3 بینظیر چوک کی رہائشی 32 سالہ خاتون نے گھریلو اختلافات کے باعث کوٹری بیراج پر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے انہیں بچا لیا گیا۔تفصیل کے مطابق شمائلہ پیرزادہ کا اپنے شوہر عدیل پیرزادہ سے گھریلو معاملات پر جھگڑا چل رہا تھا۔ خاتون الگ گھر میں رہنے کی خواہاں تھیں لیکن شوہر اس پر راضی نہیں تھا۔اسی ناراضی میں وہ رکشہ کرائے پر لے کر کوٹری بیراج پہنچیں اور دریا میں کودنے کی کوشش کی۔رکشہ ڈرائیور کو خاتون کی ذہنی کیفیت پر شبہ ہوا تو اس نے فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔