صدر آصف زرداری نے علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آبا د(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے سید علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی،ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اپنے نام کے ساتھ اب  ہلال امتیاز لکھ سکتے ہیں،سید علی حیدر گیلانی 2013ء￿  کے الیکشن میں اغوا ہوئے تھے اور انہیں افغانستان سے بازیاب کرا کر لایا گیا تھا