آصف زرداری4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

 صدر کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی گیا ہے‘یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی
 دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر  بات چیت کی جائے گی: دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدرِ مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی یو اے ای جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران صدرِ پاکستان کی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک،یو اے ای دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔بیان کے مطابق ملاقاتوں میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ عوامی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔