ٹرمپ کی پوتی نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے وائٹ ہائوس سے اپنے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ  جب وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے تو ان کے بیٹے ڈان جونیئر کی بیٹی اپنے برانڈ کی 130 ڈالرز کی سفید رنگ کی سوئٹ شرٹ پہنے ان کے ہمراہ کھڑی تھیں۔اْنہوں نے میڈیا سے اپنی 18 سالہ پوتی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا، ’یہ کائی ہیں‘۔جس کے بعد دونوں گولف کے شوقین دادا اور پوتی ایک ہیلی کاپٹر پر سوار کر رائیڈر کپ مقابلے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔