ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہائوس کی ترجمان نامزد کردیا

واشنگٹن(آئی این پی)نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے ۔ٹرمپ نے تازہ نامزدگی کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہائوس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیرولین لیویٹ اب تک وائٹ ہائوس کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہوں گی۔