خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے: وزیراعلی سندھ کا بیان
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔ خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خوراک کے موثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس مسئلے کے تدارک کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا ضیاع کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ خوراک کا بچائو عوامی فلاح، ملکی معیشت اور ماحول کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔