50 سے زائد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، قومی ڈیجیٹل اہداف کی حمایت جاری رہے گی:وزیراعلیٰ
کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے وڑن اور قومی ڈیجیٹل ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں صوبائی خودمختاری، ڈیٹا کی ملکیت اور ڈیجیٹل نظاموں پر صوبے کا اختیار ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ قومی ڈیجیٹل اہداف سے ہم آہنگ اپنا ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کرے گا۔یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان فریم ورک، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان سمیت ملک میں ڈیجیٹل گورننس، ڈیٹا شیئرنگ اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن وزیراعظم کی سربراہی میں ملک کی ڈیجیٹل پالیسی اور سمت کا تعین کرے گا