لاہور(خصوصی رپورٹ)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب نے ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان ، گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن اور بیٹھک سوسائٹی کے اشتراک سے ارفعہ کریم ٹاور لاہور میں افکارِ تازہ کارنر میں خوراک کے ضیاع میں کمی کے موضوع پر آگاہی کانفرنس کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر آئی ٹی یوپروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں مہمانِ خصوصی اورڈاکٹر امداد کانفرنس کے کنوینئر تھے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ،ڈی جی WWF-Pakistanحماد نقی خان، چیئرمین اللہ والا ٹرسٹ شاہد لون،چیئرمین و سی ای او ٹیکنالوجی ایکسچینج اینڈ کوآرڈینیٹر صدیق الرحمٰن رانااور GAIN پاکستان کے قیصر سعید ودیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔غذائی ماہرین نیمختلف سیشنز میں خوراک کے تحفظ، خوراک کو مفید استعمال میں لانے، غذائی شعور اجاگر کرنے، نوجوانوں کی شمولیت، کمیونٹی کو متحرک کرنے، ریسٹورنٹس میں خوراک کے ضیاع میں کمی، زیرو ویسٹ پر مبنی زراعت اور خوراک کے ضیاع کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے کے جدید طریقوں پر اظہار خیال کیا۔