مختلف ممالک میں حکومتیں تبدیل‘اہم شخصیت کی موت ہوسکتی ہے:ہمایوں افضل

قدرتی آفات سے نقصان کا خدشہ ہے‘عید الفطر31مارچ کو ہوگی:معروف پامسٹ کی پیش گوئیاں
لاہور(خصوصی رپورٹ) بین الاقوامی شہرت یافتہ ستاروں کی چال کے ماہر ہمایوں افضل بٹ نے شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے اور 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منانے کی پیشن گوئی  کر دی ‘گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 29 روزے ہوں گے ‘ ہمایوں افضل بٹ نے اس سال 14 مارچ کو خونی چاند گرہن لگنے اور 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن لگنے کی پیشن گوئی کی یہ دونوں چاند سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے چاند اور سورج گرہن یورپ آسٹریلیا شمالی و جنوبی امریکہ کے ساتھ مشرقی ایشیا میں دیکھے جا سکیں گے ان چاند اور سورج گرہن میں حاملہ عورتیں سلائی کڑاہی و کٹائی سے مکمل پرہیز کریں 29 مارچ کو نظر آنے والا سورج گرہن جزوی ہوگا جو ویسٹ انڈیز بیلجیم کینیڈا ڈنمارک فن لینڈ فرانس ناروے نیویارک انگلینڈ وغیرہ ممالک میں نظر آئے گا دنیا کے مختلف ممالکوں میں حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ کسی اہم بڑی شخصیت کی اچانک موت واقع ہو سکتی ہے قدرت آفات طوفان زلزلے دہشت گردی کی وارداتوں سے جانی مالی نقصان کا خدشہ موجود رہے گا