وزیراعظم کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جائیں اور تین ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا، جس میں عالمی کانفرنس میں ایف بی آر کی کارکردگی اور اصلاحات کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جدید ڈیجیٹل نظام اور حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں، جن سے ٹیکس فراڈ کا سدباب ممکن ہو گیا ہے۔اجلاس کے دوران، 2018-2019 میں شروع ہونے والے سیلز ٹیکس فراڈ کے حوالے سے تشکیل شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ان خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ سابقہ نظام میں نگرانی کی کمی اور ڈیٹابیس کی ناقص حفاظت کے سبب فراڈ ہوا۔وزیراعظم نے اس نظام کا بین الاقوامی کنسلٹینسی فرم سے فارنزک آڈٹ کروانے اور سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے مجرمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس کے نتائج کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر، وفاقی وزراء اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔