پشاور: قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دینے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں 8 وزراء، ایک اسپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ میں معاون خصوصی کو اطلاعات کے محکمہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی کہ آج کابینہ تشکیل دی جائے گی، اور بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد مزید توسیع بھی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، مگر فوری طور پر کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی، جس کی وجہ یہ تھی کہ وزیراعلیٰ کا موقف تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔