خیبر پختونخواہ کابینہ کی تشکیل کا عمل کب اور کیسے ہوگا؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

خیبر پختونخواہ کابینہ کی تشکیل کا عمل کب اور کیسے ہوگا؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

پشاور: خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں پرانے اور نئے چہروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ممکنہ کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے لیے لے کر گئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر مینا خان کے مطابق صوبائی کابینہ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائے گی، اور اگر ملاقات نہ ہو سکی تو دو مراحل میں کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا:"میں کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، کوشش ہوگی کہ بانی سے ملاقات ہو جائے۔ جو فہرست ابھی گردش کر رہی ہے وہ جعلی ہے، کابینہ کو فائنل بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔"واضح رہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں اور جلد ہی حتمی اعلان متوقع ہے۔