عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے دی

عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دے دی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے احتساب کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 یہ رپورٹ مئی تک پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔احتساب کمیٹی نے کابینہ کے اراکین کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے اور اس عمل کی تکمیل کے لیے پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔

قاضی انور نے مزید کہا کہ تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس پیش کریں گے، جس میں وہ اپنے فنڈز کے استعمال کی تفصیل فراہم کریں گے۔ اس کے بعد مئی میں اس عمل کو مکمل کر کے رپورٹ بانئ پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔گزشتہ روز وزیرِ خوراک نے کمیٹی کو اپنی کارکردگی رپورٹ فراہم کی تھی، اور دیگر کابینہ اراکین کی رپورٹس بھی مئی تک متوقع ہیں۔