’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب آئے گا؟نیٹ فلکس نے اعلان

’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب آئے گا؟نیٹ فلکس نے اعلان

نیٹ فلکس نے دنیا بھر میں مقبول ہارر ایڈونچر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کے لیے خصوصی تقریبات اور عالمی پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔

 اس سیریز کا فائنل سیزن 6 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں ریلیز کیا جائے گا، اور اسی دن کو مداح ’اسٹرینجر تھنگز ڈے‘ کے طور پر منائیں گے کیونکہ یہی دن ہے جب کہ سیریز کے مرکزی کردار ’وِل بائرز‘ کو ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا۔پریمیئر کے موقع پر سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور کاسٹ کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا جائے گا، اور سیزن 5 کے پہلے پانچ منٹ بھی مداحوں کو دکھائے جائیں گے۔ یہ تقریب دنیا بھر میں براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مداح اس کا حصہ بن سکیں۔

نیٹ فلکس نے اس سیریز کے فین ایونٹس کے تحت شمالی امریکا، یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، اوشیانا اور لاطینی امریکا سمیت مختلف خطوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ ان میں مختلف شہروں جیسے لاس اینجلس، نیویارک، لندن، پیرس، ٹوکیو، ریاض اور سڈنی میں واک تھرو ایونٹس، انٹرایکٹو پاپ اپ سرگرمیاں اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے فائنل سیزن کا دو گھنٹے پر مشتمل آخری ایپی سوڈ 31 دسمبر 2025 کو امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس کا مقصد مداحوں کو اس یادگار اور جذباتی انجام کو بڑی سکرین پر دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔