نیٹ فلکس کی جانب سے "اسکوئڈ گیم" سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نیٹ فلکس کی جانب سے

نیٹ فلکس نے نئے سال کے آغاز پر "اسکوئڈ گیم" کے مداحوں کو ایک حیرت انگیز تحفہ دیا ہے، جس میں مشہور ویب سیریز کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی ممکنہ تاریخ کا انکشاف کیا گیا ہے۔

 نیٹ فلکس کی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ٹیزر ویڈیو میں سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ 27 جون 2025 بتائی گئی ہے، تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ویڈیو میں اسکوئڈ گیم کے مشہور "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ" گیم کی روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ ایک نئے روبوٹ، چل سو، سے ملتی ہے۔ یہ منظر سیزن 2 کے اختتام پر دکھائے گئے پوسٹ کریڈٹ کلپ کی طرح دکھائی دے رہا ہے، جس نے ناظرین میں نئے کھیل کی قیاس آرائیاں پیدا کر دی تھیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں کا ردعمل مختلف رہا ہے۔ کچھ مداحوں نے اس شو کی کہانی کو بڑھانے کے فیصلے پر تنقید کی ہے، جبکہ دیگر نے اس کی جلدی ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مزید یہ کہ نئے کردار چل سو کی آمد نے تجسس پیدا کیا ہے کہ یہ کردار کہانی میں کس طرح شامل ہوگا۔حال ہی میں، ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کے سیزن 3 میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، لیکن نیٹ فلکس نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔