نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا آخری سیزن جاری

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا آخری سیزن جاری

نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس سیریز کے آخری سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا ہے، جس نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے، اور پوری دنیا کو شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی زیادہ سنجیدہ اور پراسرار ہوتی نظر آتی ہے، اور مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر دشمن کا مقابلہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کا پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، تاکہ کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔پہلا حصہ 26 نومبر کو ریلیز ہوگا، جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر آئے گا، اور کئی ممالک میں اس کی آخری قسط سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔