پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے، جبکہ 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مالیاتی اور اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
پنجاب اسمبلی کے کل 50 ارکان میں سے 41 نے اپنے گوشوارے جمع کر دیے، جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔معطل 9 ارکان آج کے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔اسمبلی سیکریٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سیکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران ان کی غیر موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔رکنیت کی بحالی کے بعد یہ 41 ارکان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے اہل ہیں اور قانون سازی اور بحث و مباحثے میں حصہ لے سکیں گے۔