پاکستانی اداکار عزیر عباسی کا انتقال

پاکستانی اداکار عزیر عباسی کا انتقال

پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی کا انتقال ہوگیا ہے۔

 وہ طویل عرصے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ تھے اور انہوں نے متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ عزیر عباسی کو خاص طور پر ڈرامہ سیریل "انتقام" میں رشید بابا کے کردار سے شہرت ملی، جس نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے انہیں مداحوں کے دلوں میں خاص مقام دلایا۔ان کے دیگر معروف ڈراموں میں "کراچی ڈویژن" (2021), "باشو" (2023), "ہیر رانجھا" (2012), اور "کھلونا" شامل ہیں۔ عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں، اور وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا بھی تھے۔

اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا عزیر عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔"