بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔ حالیہ دنوں میں وہ اپنی نئی فلم "پاروپٹنہ والی" میں کام کر رہے تھے۔

سدیپ پانڈے کا انتقال بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، تاہم ان کے اہلِ خانہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔اداکار کی موت کی خبر سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔