پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی سنگین بیماری میں مبتلا

 پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی سنگین بیماری میں مبتلا

 فلم اور ٹی وی اسٹار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے اہم اور حساس پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ ایک سنگین اور خطرناک گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہونا شروع ہوگئے تھے۔ یہ بیماری انہیں 8 سے 12 سال کی عمر کے دوران شدید تکلیف میں مبتلا کر چکی تھی۔حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کی والدہ نے بےحد روتے ہوئے اللہ سے دعا کی اور اپنی دعاؤں سے انہیں صحت یاب کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ان کی والدہ کی دعاؤں کو قبول کرتے ہوئے انہیں شفا دی۔

اس گفتگو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور ان کے لیے پولیس کے شعبے میں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی، مگر ان کا مزاج نوکری کرنے کا نہیں تھا۔ اس لیے انہوں نے تربیت کے بعد بھی اس پیشہ کو اپنانے سے انکار کردیا۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اصل راہ اور جذبہ کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے اپنا راستہ چنا اور اپنی محنت جاری رکھی۔