وفاقی حکومت نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی اجازت دیدی

سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ‘ حکومتی اتحادی جماعتوں سے  بھی مشاورت کی  گئی ہے
اسلام آباد  (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا اور حکومت نے محمود اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کی اسپیکر کو اجازت دیدی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے حوالے سے باضابطہ نامزدگی کی درخواست دی گئی تھی۔محمود خان اچکزئی کے نام پر اب ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے اور ان کی تعیناتی پر اتفاق کی گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد اختلاف تعیناتی مزید تاخیر نہیں کی جائے گی اور اس اہم عہدے پر تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔