محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، چودھری پرویزالہی کا اپوزیشن لیڈر سے ٹیلی فونک رابطہ،مبارکبادپیش کی
لاہور(آئی این پی)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہی کا محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔چودھری پرویزالہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق، 22 سے زائد زخمی، کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکاپی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔