تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں کمی، سیمنٹ اور سریے کی تازہ ترین قیمتیں جاری

تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں کمی، سیمنٹ اور سریے کی تازہ ترین قیمتیں جاری

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی اور جنوبی شہروں میں تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1369 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد کم ہے، جہاں اس کی قیمت 1373 روپے تھی۔ جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی بوری 1441 روپے پر برقرار رہیں۔سریے کی قیمتوں کے حوالے سے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق لوکل سریہ کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 18 ہزار، لاہور میں 2 لاکھ 16 ہزار، ملتان میں 2 لاکھ 12 ہزار، اسلام آباد میں 2 لاکھ 14 ہزار، اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 33 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ہے۔یہ اعداد و شمار تعمیراتی شعبے کے لیے اہم ہیں اور ان قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، جو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔