ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد تعمیراتی شعبے کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے کیونکہ سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات (FBS) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری اوسطاً 36 روپے سستی ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ملک میں 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت اب 1412 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایک سال قبل یہ قیمت 1448 روپے تھی۔ FBS کے مطابق، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مختلف شہروں میں مختلف انداز میں دیکھا گیا ہے۔
شہری سطح پر سیمنٹ کی قیمتیں:
اسلام آباد: 1367 روپے
راولپنڈی: 1372 روپے
گوجرانوالہ: 1440 روپے
سیالکوٹ: 1430 روپے
لاہور: 1443 روپے
فیصل آباد: 1370 روپے
سرگودھا: 1400 روپے
ملتان: 1409 روپے
بہاولپور: 1440 روپے
کراچی: 1367 روپے
سندھ اور خیبر پختونخوا میں قیمتیں:
حیدرآباد: 1427 روپے
سکھر: 1465 روپے
لاڑکانہ: 1407 روپے
پشاور: 1350 روپے
بنوں: 1340 روپے
بلوچستان میں قیمتیں:
کوئٹہ: 1510 روپے
خضدار: 1483 روپے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1510 روپے تک بھی فروخت ہو رہی ہے، جبکہ سب سے کم قیمت بنوں میں 1340 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شدید بارشوں اور سیلاب کے اثرات کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود، مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جو صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔