ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے، لاہور میں 2 لاکھ 82 ہزار روپے، ملتان میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے، اسلام آباد میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 46 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نومبر سے اب تک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب، دسمبر 2024 میں ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1433 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ جنوبی شہروں میں یہ قیمت 1385 روپے رہی۔ اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397 روپے، راولپنڈی 1388 روپے، گوجرانوالہ 1450 روپے، سیالکوٹ 1430 روپے، لاہور 1493 روپے، فیصل آباد 1430 روپے، سرگودھا 1420 روپے، ملتان 1441 روپے، بہاولپور 1477 روپے، پشاور 1450 روپے اور بنوں میں 1390 روپے ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد 1340 روپے، سکھر 1450 روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1435 روپے اور خضدار میں 1347 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ قیمتیں مارکیٹ کی طلب و رسد، درآمدی حالات اور دیگر اقتصادی عوامل کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہیں۔