سریے اور سیمنٹ کے ریٹس میں تبدیلی، تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

سریے اور سیمنٹ کے ریٹس میں تبدیلی، تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، ملک میں لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں سریے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار اور فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 54 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ نومبر سے اب تک تعمیراتی سریے کی قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔سال 2024 کے آغاز میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔