نیدرلینڈز اور پاکستان کا تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا عزم

نیدرلینڈز اور پاکستان کا تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا عزم

نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جس میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کا اہم کردار ہے۔

 اس سلسلے میں ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک نے زراعت، آئی ٹی، اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری اور شراکت داری پر زور دیا۔ پاکستان میں سرگرم 50 سے زائد ڈچ کمپنیاں ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں۔ڈچ سفیر نے بتایا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، اقتصادی اصلاحات کے بعد، تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر قرار دیا ہے۔

حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی، اور ایس آئی ایف سی کا کردار پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے فروغ میں اہم ہے۔ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔