امریکی حکام نے تاحال نہ تصدیق کی،نہ تردید،اسرائیلی وزیرِ اعظم کے احکامات پر صیہونی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کی
ایک میزائل الشفا ہسپتال کے پیچھے جا گرا، حملے کے نتیجے میں مریضوں، طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی
تل ابیب(آئی این پی) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر تازہ فضائی حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو اپنے اقدامات کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے حملوں سے پہلے واشنگٹن کو اپنے منصوبے سے آگاہ کیا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس اطلاع کی تاحال نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے احکامات پر صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جس دوران ایک میزائل الشفا اسپتال کے پیچھے جا گرا۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال کے مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی