غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکہکو آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو

تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ  غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے