اسلام آباد(آئی این پی)مالی سال 2025، 26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن رابطہ ہوگیا۔ حکام وزارت خزانہ نے ٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ ایف بی آر ہدف 14،200 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی مقرر کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کیلئے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیاہے