وفاقی وزیر صحت کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں وزرا نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کے حوالے سے بات چیت کی
ریاض (آئی این پی )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزرا نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ منعقد کی جانے والی مہمات پر بھی غور کیا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں