الرحمن گارڈن سیالکوٹ میں گیس پائپ لائن کا افتتاح وعدہ پورا کردیا:چیئرمین میاں محمد مشتاق۔

 اب تک ہم نے جو بھی پراجیکٹ لانچ کئے ہیں الحمد للہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل  کئے ہیں‘ الرحمن گارڈن سیالکوٹ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے گا 

الرحمن گارڈن کے رہائشیوں نے تین سال صبر کیا جس کیلئے  ان کا شکر گزار ہوں‘ان لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا تھا‘ہماری فیملی کا حصہ بنے :چیئرمین الرحمن گارڈن اور پبلک نیوز کی گفتگو 

سیالکوٹ (ہمایوں ملک سے)چیئرمین الرحمن گارڈن اور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے الرحمن گارڈن سیالکوٹ میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر  آتشبازی کا شاندار مظاہر کیا گیا، بکروں کا صدقہ دیا گیا اور کبوتر چھوڑے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد مشتاق نے کہا  ہم نے اپنا گیس فراہمی کا وعدہ پورا کردیا ہے اس کیلئے الرحمن گارڈن کے رہائشیوں نے تین سال تک صبر کیا جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ان لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا تھا۔ہماری فیملی کا حصہ بنے تھے۔ ہم نے ان سے بجلی اور گیس کا وعدہ کیا تھا۔ اللہ نے آج ہم سے یہ وعدہ پورا کروایا ہے۔ اس موقع پر چودھری امجد نواز مہار، میاں خرم، چودھری  سلیم وریاہ، اعظم وریاہ، رانا نوید،  ارباز شعیب وریاہ کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ میاں محمد مشتاق نے کہا  اب تک ہم نے جو بھی پراجیکٹ لانچ کئے ہیں الحمد للہ مقررہ مدت سے پہلے پورے کئے ہیں۔ الرحمن گارڈن سیالکوٹ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے گا ، جہاں آپ ایسا لائف سٹائل انجوائے  کر سکتے ہیں جو  ابھی تک آپ کی زندگی کا ایک حسیں خواب ہے۔