لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی

لاہور (آئی این پی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے خلاف پنجاب  میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر  سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم  کے روبرو ہونے والی سماعت میں  عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی