لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نیلبنان کشتی حادثہ کیس میں عدم پیروی پرملزم کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی،عدالت میں درخواست گزار اور اسکے وکیل میں سے کوئی پیش نہ ہوا ، ملزم خرم عثمان کی درخواست میں م ئوقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا لبنان کشتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ،ایف آئی اے نے پہلے یونان کشتی حادثہ کیس میں درخواست گزار کو ملوث کیا ،اب لبنان کشتی حادثہ کیس میں ملوث کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا،استدعا ہے کہ عدالت گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔