وزیراعلی سندھ نے امریکی صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

  کراچی  (آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت پالیسیوں کے تسلسل، ریگولیٹری سہولت اور ہر ممکن حکومتی تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی امریکی اعلی سطحی کاروباری وفد سے اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں امریکی سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے نمائندے شریک ہوئے۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ توانائی، ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر، سیاحت، صحت اور زراعت میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو شفاف، مستحکم اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔