نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ منظم جبر اور امتیازی پالیسیوں پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ۔معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار پراکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں۔پراکاش راج کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں