وفاقی وزیر پٹرولیم کی بنگلہ دیش میں اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ڈھاکہ (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلہ دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا