پنجاب میں ایمرجنسی کیئر کے نئے باب کا آغاز

 سالانہ 15 ہزار طلبہ کو جان بچانے والی مہارتیں سکھائی جائیں گیسلمان رفیق
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام اب سالانہ 15 ہزار نرسنگ طلبہ کو جان بچانے والی مہارتیں سکھائی جائیں گی، یہ صوبے میں ایمرجنسی کئیر کے ایک نئے باب کا آغاز ہے،نرسنگ فیکلٹی کی ٹریننگ کا پروگرام صرف ایک تربیتی سرگرمی نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانے کا منظم عزم ہے۔ وہ منگل کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے جناح کیمپس میں نرسنگ فیکلٹی کے لئے ایمرجنسی کئیر میں کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک فیملی ہیں اور اس فیملی کا نام پاکستان اور انسانیت ہے۔ آج اللہ نے ہمیں ایک اور نیک کام کرنے کی توفیق دی، یو ایچ ایس مبارکباد کی مستحق ہے۔ یو ایچ ایس نے پیشہ ورانہ وڑن اور محتاط منصوبہ بندی کے تحت ایسا پروگرام شروع کیا ہے جو ایمرجنسی کیئر کو بہتر بنائے گا اور طبی تعلیم کو مضبوط کرے گا۔ مشکل حالات میں بھی نرسز مثالی خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ بھی ڈاکٹروں کی طرح ایلیٹ ہیں۔ وزیر صحت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت کے شعبے میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مکمل طور پر یو ایچ ایس کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ اب تک تقریباً 8 ہزار فائنل ائیر ایم بی بی ایس طلبہ کو ہنگامی حالات میں جان بچانے کی چھ بنیادی مہارتوں کی تربیت دی جا چکی ہے