کونسلز نئے کمروں کی تعمیر بھی کرا سکے گی :سیکرٹری سکول ایجوکیشن
لاہور( کرائم رپورٹر) سکول کونسلز کے فنڈز تین لاکھ سے بڑھا کر پانچ ملین کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مڈل سکول تین ملین اور ہائر سکولز کی کونسل کو پانچ ملین ملیں گے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ سکول کونسلز نئے کمروں کی تعمیر بھی کرا سکے گی۔ موجود سسٹم کے تحت نئے کلاس رومز سی اینڈ ڈبلیو سے بنوائے جاتے ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو ایک کمرہ 48 سے 52 لاکھ کا تیار کرتی ہے۔ نجی شعبہ کے تحت فی کمرہ 12 لاکھ کا تیار ہوتا ہے۔سکول کونسلز کو ری سٹرکچر بھی کیا جائے گا۔