صدرنے لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز ترمیمی بل کی منظوریدیدی

 مقصد بار کونسلزکے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری، اعتمادکو بہتر بناناہے
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے "دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلزترمیمیبل 2025 کی حتمی منظوری دے دی، ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرنے دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلزترمیمیبل کی حتمی منظوری دیدی ،واضح رہے کہ حتمی منظوری کے بعد اب یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا جسکا مقصد ملک میں بار کونسلوں کے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔