لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس حسن نواز مخدوم نیپاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے رولز آف بزنس میں ترمیم کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان خالد نواز گھمن نے موقف اپنایا کہ رولز آف بزنس مکمل ہو چکے ہیں،ان رولز پر عملدر آمد ہو رہا ہے،پڑھے لکھے وکلا کی تعداد بڑھانے کیلئے یہ ترمیم ضروری تھی،ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں خارج کی جائیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان بار کونسل رولز 1976 میں کی گئی ترمیم سے نئے وکلا کا وقت کا ضائع ہو رہا ہے،کالعدم قرار دیا جائے۔