غیر قانونی سائن بورڈ ہٹانے کی تیاری

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کلمہ چوک اور گارڈن ٹا ئون مین بلیوارڈ کا دورہ ، صفائی مہم کا جائزہ 
لاہور( کرائم رپورٹر  )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کلمہ چوک اور گارڈن ٹا ئون مین بلیوارڈ کا دورہ کیا اور ٹیپا کی طرف سے شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب روڈ سائینج کی صفائی کے لیے جاری خصوصی مہم کا جائزہ لیا۔ ٹیپا ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اورصوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے روڈ سائینج اور ٹریفک سگنلز کو بھی صاف کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا ٹیموں کو شہر کی اہم شاہراہوں کی روڈ سائینج صاف اور بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مین شاہراہوں سے غیر قانونی سائنیج بورڈ ہٹانے کا حکم دیا۔