لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ٹیپا آفس کا دورہ کیا،چیف انجینئر اقرار حسین نے محکمانہ کارکردگی و امور بارے بریفنگ دی۔ٹیپا نے وزیر ہا ئوسنگ کو شہر میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے بارے اقدامات بارے تجاویز پیش کیں۔وزیر ہا ئوسنگ کو ٹیپا کے مختلف مقامات سے سڑکوں کی کشادگی اور ری ماڈلنگ بارے آگاہ کیا۔وزیر ہا ئوسنگ نے ٹیپا افسروں کو غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔