15 ہزار 344 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوا کئے:آئی جی مرزا فاران بیگ
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولتوں کی فراہمی میں تیزی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ان 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 15 ہزار 344 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ اسی طرح 12 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ علاوہ ازیں، 181 سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کیے، جبکہ 100 سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس کی دوبارہ فراہمی کا عمل مکمل کیاایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا ایک جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ہدایت دی تاکہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔