رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کیلئے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا رکشہ ڈرائیورز کیلئے احسن اقدام کیاصوبہ بھر میں ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اب رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کیلئے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گاشہری لاہور مناواں لائن سمیت پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار رکشے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈی ایس پی ٹریفک ، ایم وی اوز ،اے سی اور اے ڈی سی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔11 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں رکشہ ڈرائیورز کو ٹیسٹ سے پہلے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر خصوصی لیکچر دیا جاتا ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ لائسنس کے حصول کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکے گے۔ کمرشل گاڑیوں کے سوموار، منگل اور بدھ کو ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔ڈرائیور کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے،شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے صوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کو یقینی طور پر حل کیا۔صوبہ بھر کے رکشہ یونین عہدے داران نے حکومت پنجاب اور ٹریفک پولیس کی خصوصی کاوشوں پر اظہار تشکر۔ ترجمان