لاہور میں ایک لاکھ 10 ہزار شہریوں کو لائسنس جاری کیے:ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پنجاب بھر میں 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔اسی طرح ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے