ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب ویڑن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں سائلین قتل، اقدام قتل، ھوکہ دہی اور زیادتی کے مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئیشہریوں نے کرسی پر بیٹھ کر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ ڈویڑنل ایس پیز انویسٹی گیشن کواحکامات جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابقکھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیشہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیمقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیںعوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں