لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور افراد 35 سالہ نصیر اور 11 سالہ علی رضا کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا پولیس کے مطابق دونوں افراد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ذہنی معذوری کے باعث اپنا ایڈریس بتانے سے بھی قاصر تھے ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری تلاش کا آغاز کیاتلاش کے دوران مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد نصیر اور علی رضا کو بحفاظت تلاش کر کے ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔